کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کے داموں میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ اعلیٰ کوالٹی کی کپاس محدود مقدار میں دستیاب ہے جبکہ جنرز بھی بڑھتی ہوئی گرمی پر کپاس کے وزن میں کمی ہونے کے باعث کپاس کا اسٹاک ختم کررہے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری حجم میں اضافہ رہا۔ سندھ وپنجاب میں فی من کپاس کا دام 6500 تا7000 روپے رہا ۔