لاہور(سٹاف رپورٹر)امریکہ سے خریدے گئے ریلوے انجنوں کے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ان انجنوں کو ریلوے ریلوے سسٹم میں شامل کیا جا ئے گا وزیز ریلویز خواجہ سعد رفیق امریکہ سے درآمد کیے گئے چار ہزار ہارس پاور کے انجنوں کی انسپکشن کریں گے۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کمپنی نے پاکستان میں انجنوں کا ٹرائل مکمل کرلیا ہے ۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق آج اتوار کے روز امریکی ساختہ انجنوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے یہ انجن مال برداری کے لیے استعمال ہوں گے اور ہر انجن 3400ٹن پے لوڈ کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکہ سے خریدے انجنوں کو آج ریلوے سسٹم میں شامل کیا جائے گا
Apr 02, 2017