ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی,عمران خان سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں : سعد رفیق

  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے شرم دلاتے ہیں مگر ان کو خود شرم نہیں آتی. عمران خان کو وارہ نہیں کھاتا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مقابلہ کریں. پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی. نعرے لگانا ‘ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا سب سے آسان کام ہے. پیپلز پارٹی نے سندھ کا کباڑہ کردیا ‘ پیپلز پارٹی کو سندھ کا آئی جی نہیں گھر کا منشی چاہئے‘ ہم نے سندھ میں حاضری لگانی ہی لگانی ہے. آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات اچھی بات ہے آرمی چیف سے ملاقات پر خان صاحب نے ہوش میں بیان دیا. عام طور پر عمران خان ہوش میں رہ کر بیان نہیں دیتے۔  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب بعض سیاستدان لاشوں اور حادثوں پر سیاست کرتے ہیں۔ نعرے لگانا باتیں کرنا‘ تنقید کرنا‘ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا سب سے آسان کام ہے۔ ہمارے سامنے مسائل ہی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں لوٹ مار کرتی رہیں ریلوے کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی ہم چیزوں کو بہتر بنانے کے لئے ایمانداری سے کوشش کررہے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کا کباڑہ کردیا ہے پیپلز پارٹی کو آئی جی سندھ کی صورت میں گھر کا منشی چاہئے تھا۔ سندھ میں میرٹ پر چلنے والا وارا نہیں کھاتا۔ ہم نے سندھ میں حاضری لگانی ہی لگانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی فوج ہے سب کے رابطے ہونے چاہئیں۔ آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان ملاقات اچھی بات ہے آرمی چیف سے ملاقات پر خان صاحب نے ہوش میں بیان دیا عام طور پر عمران خان ہوش میں رہ کر بیان نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق زرداری صاحب کی پارٹی کو تو بات نہیں کرنی چاہئے ۔ ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور نہ ہی ڈیل کرنے کی کوشش کی ہے ان کی اپنی سیاست ہے ہماری اپنی سیاست ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مجھے شرم دلاتے ہیں ان کو خود شرم ہی نہیں آتی عمرنا خان سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں عمران خان کو وارہ نہیں کھاتا کہ پی پی اور (ن) لیگ مقابلہ کریں۔ (ن غ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...