زرداری سے پوچھیں گے سرے محل کہاں سے آیا‘ وہ بھی قطری شہزادہ پکڑ لیں: عمران

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ اور کرپشن ہے۔ شرجیل میمن کرپشن کرکے ایسے ہاتھ ہلاتا آیا جیسے ورلڈکپ جیت کر آیا ہے۔ اس نے 5 ارب کی کرپشن کی ہے۔ اے ڈی خواجہ کو اس لئے تبدیل کر دیا گیا کہ وہ غلط کام نہیں کر رہا تھا۔ تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہماری جماعت پورے ملک میں ہے دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہو گئیں۔ ڈاکٹر عاصم نے 460 ارب روپے کی کرپشن کی۔ پانامہ کیس کے فیصلے کا منتظر ہوں۔ آصف زرداری سے پوچھیں گے سرے محل کہاں سے آیا۔ وہ بھی ایک قطری شہزادے کو پکڑ لیں۔ انہیں بھی اسکی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا مودی کرپٹ نہیں۔ وہ کرپشن کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن