ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار ‘ آج ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) سول خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کی مدت ملازمت (آج) پیر کو مکمل ہو جائے گی، آفتاب سلطان نے کنٹریکٹ میں مزید توسیع لینے سے انکار کردیا،نئے ڈی جی کیلئے انٹیلی جنس بیورو میںتعینات پولیس گروپ کے گریڈ22کے مہر خالق داد لک اورپولیس گروپ کے گریڈ21 کے ڈاکٹر سلیمان کے ناموںپر غور کیا جا رہا ہے تاہم نئے ڈی جی کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیوو کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کی مدت ملازمت(آج) پیر کو ختم ہو جائے گی،جس کے بعد ڈی جی آئی بی کے انتہائی اہم عہدے پر تقرری کے لئے پولیس گروپ کے سینئر افسران پر مشتمل پینل وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا اور وزیراعظم ڈی جی آئی بی کے نام کی منظوری دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...