لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی اور اس کا والد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈور پھرنے سے 5سالہ بچی کی آنکھ اور ناک پر زخم آئے جبکہ ہاتھ پر ڈور پھرنے سے بچی کا باپ بھی زخمی ہو گیا۔ 5سالہ بچی والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر بند روڈ سے گزر رہی تھی کہ ڈور پھر گئی۔
ڈور/زخمی
اسلام پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی اور والد زخمی
Apr 02, 2018