پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی فور کا اجلاس آج ہو گا

Apr 02, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی فور کا اجلاس (آج) پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر میاں عبدالمنان کریں گے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے مالی سال 2009-10 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں