قاہرہ(این این آئی)کویت میں وزارت اوقاف کی جانب سے مساجد میں تقسیم کردہ جمعے کے یکساں خطبے میں یوگا ، طبیعیات کے بہت سے قوانین اور دیگر سائنسی امور کو الحاد قرار دیے جانے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔اس حوالے سے مصر میں خاتون یوگا تربیت کار روبا محمد نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ اس ورزش کی نوعیت، فوائد اور مراقبے کے ساتھ اس کو مربوط کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔روبا محمد کے مطابق یوگا درحقیقت انسان کی ذات اور کائنات کے بیچ اور انسان کی روح اور جسم کے درمیان اتحاد یا رابطے کا نام ہے۔ یہ اتحاد مراقبے یا یکسوئی کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔
یوگا کا مقصد اللہ کی تخلیق میں غور فکر ہے اس میں الحاد نہیں: مصری تربیت کار
Apr 02, 2018