سیئول (اے ایف پی) جنوبی کوریا کے 3 سیلرز کے اغوا کے واقعہ کے بعد شمالی کوریا نے گھانا کے ساحلی علاقے میں قذاقوں سے نمٹنے اور ریسکیو آپریشن کے لئے ایک بحری جہاز تعینات کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا 500 ٹن وزنی جہاز جس پر 711 اہلکار سوار‘ ان میں گھانا کے 40 فوجی شامل تھے۔ سمندر میں جا رہا تھا‘ قذاقوں نے حملہ کر کے ہمارے 3 ملاحوں کو اغوا کر لیا اور کشتی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔ ین پاپ نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان نے کہا افریقی ممالک گھانا‘ نائیجیریا‘ ٹوگو‘ بینن‘ امریکہ اور یورپی یونین حکام سے اس سلسلے میں رابطہ ہے تاکہ مغوی شہریوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ ابھی تک قذاقوں نے مغوی سیلرز کی بازیابی کے بدلے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔
سمندری قذاقوں نے 3 شمالی کورین سیلرز کو اغوا کر لیا
Apr 02, 2018