تحصیل ہسپتال مریدکے میں ڈاکٹر کی غفلت سے کمسن بچہ جاں بحق، ورثاءکا احتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہستپال مریدکے میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ومجرمانہ غفلت کے باعث معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کی ہلاکت کے بعد ورثاءنے ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف نعرہ بازی کی، سوا دو سالہ آریان علی کو پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈیوٹی ڈاکٹر بچے کو چیک کرنے تک نہ نکلے اور بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ ڈاکٹر لطیف کی غفلت ولاپروائی کی وجہ سے تڑپ تڑپ کرجاں بحق ہوا اگر ڈیوٹی ڈاکٹر بروقت بچے کو چیک کرکے اس کو دوائی دے دیتا تو شاید میرا بچہ بچ جاتا، بچے کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے رویوں میں بھی تبدیلی لانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
ڈاکٹر / غفلت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...