مسلم لیگ ن کے اتحادی ہیں، اداروں سے ٹکرا¶ کی پالیسی درست نہیں: اعجاز الحق

Apr 02, 2018

کامونکے (نامہ نگار) ملک کے دوسو ارب ڈالر باہر پڑے ہوئے ہیں ،جب تک لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس نہیں لائی جاتی تب تک ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ، مسلم لیگ ن کے اتحادی ہیں مگر اداروں سے ٹکراو¿ کی پالیسی درست نہیں ہے ، ناچ گانوں سے تبدیلی نہیں آتی ،تین ماہ بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہوجائے گی ،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجازالحق نے کامونکے میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات شیخ نصیراحمد ،حاجی منظور حسین ،شیخ فقیر حسین کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چودھری ناصر محمود ،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی نذیراحمدانصاری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب سٹینڈ ر کمیٹی پاورلومز کے چےئرمین صاحبزادہ محمد فاروق انصاری بھی موجود تھے ، اعجاز الحق نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ضیائ الحق ) پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرکے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اگرکسی سے الائنس بھی کرنا پڑا تو کریں گے، انہوں نے بتایا کہ کامونکے میں امیدواروں کے متعلق بتانا قبل از وقت ہوگا تاہم وقت آنے پر اپنا پینل ضرور دیں گے ،انہوں نے کہاکہ فی الوقت ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں مگر اداروں میں ٹکراو¿ اور آرمی کے خلاف بیان بازی کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے وہ بالکل درست نہیں ہے۔ علاوہ ازیں اعجاز الحق نے چیانوالی میں سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی ہائیکورٹ بار عابد عزیز راجوروی کے ظہرانے میں بھی شرکت کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جہاد ہماری اپنی جنگ تھی اگر اس وقت ہم جنگ میں شریک نہ ہوتے تو روس پاکستان پر بھی قبضہ کرلیتا۔
اعجازالحق

مزیدخبریں