سرگودھا: رکن صوبائی اسمبلی عامر سلطان، منیب سلطان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سرگودھا (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر‘ امیدوار حلقہ این اے91 چوہدری عامر سلطان چیمہ اور امیدوار حلقہ پی پی 75 چوہدری منیب سلطان چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا‘ آئندہ 48 گھنٹوں میں بنی گالا عمران خان سے ملاقات کرکے شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان واحد لیڈر اور امید کی کرن ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرکے ملک وملت پر بہت بڑا احسان کیا ہے، انکے اس احسان کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہےں کیا‘ 2018 میں لوڈشیڈنگ خاتمہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‘ گرمیاں شروع ہوتے ہی کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ الیکشن قریب آتے ہی اب لوڈشیڈنگ آئندہ سالوں میں ختم کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ نوازشریف اس وقت اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہےں۔
عامر سلطان چیمہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...