37واں سالانہ تحفظ ختم نبوت کورس 21اپریل سے چناب نگر میں شروع ہوگا

لاہور( پ ر)بائیس روزہ 37واںسالانہ تحفظ ختم نبوت کورس 21 اپریل سے چناب نگر میںہوگا۔کورس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری علیم الدین شاکر ‘ قاری عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم نے ضلع لاہور کے مختلف مدارس جامعہ مدنیہ جدید،جامعہ محمدیہ کاہنہ ،معہدالترمذی،جامعہ اسلامیہ فریدیہ ،مدرسہ نصرۃ الحق،جامعۃ الازہر،دارالعلوم حمیدیہ ،جامعہ سراج العلوم ،امدادالعلوم،مدرسہ عبداللہ بن مسعود سمیت لاہور کے کئی مدارس کا دورہ کیا اورمہتممین، اساتذہ اور طلباء کوکورس کی دعوت دی ۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جسمیں ملک بھر سے ماہرین فن اور نامور علماء کرام لیکچرز دے کر طلباء کو دلائل سے مسلح کرتے ہیں اور قادیانیوں کے شکوک و شبہات کے جوابات کی بھرپور انداز میں تیاری کروائی جاتی ہے تمام طلباء اس کورس میں ضرور شرکت کر کے قادیانیوں کے دجل و فریب سے آگاہی حاصل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...