لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے لاہور میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں کامیاب ریلیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی لاہور میں تحریک انصاف کی کامیاب ریلیوں نے ن لیگ کے ایوانوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف لاہور سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔ جمہوریت کا نام لے کر شریف خاندان کو مضبوط کرنیوالے اپنے مقاصد میں ناکام ہو ں گے۔ شریف خاندان کو سب کچھ سمجھ لینا پست ذہنیت کا ثبوت ہے۔ عوام ن لیگیوں کے ناپاک ارادوں سے واقف ہیں وہ اُن کے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل کامیاب نہیں ہونے دیں۔