نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلاء میں لاپتہ ہوگیا۔ خلائی تحقیقی مرکز (اسرو) اسرو نے جمعرات کی شام کو کمیونی کیشن سیٹلائٹ جی سیٹ6-Aکا تجربہ کیا تھا تاہم 48گھنٹے بعدوہ لاپتہ ہوگیا اور مرکز رابطہ کرنے میں کوشاں ہے۔ 29مارچ کو چھوڑے گئے سیٹلائٹ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اسروخلائی مرکز نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ سیٹلا ئٹ کو یکم اپریل تک خلا کی تیسری اور آخری منز ل پر پہنچ کرمدار میںچکرلگانا تھا لیکن وہ اپنے مقام پر نہیں پہنچ سکا، اس سے مرکز کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
سیٹلائٹ/ لاپتہ