کویت: بس کا ویگن سے تصادم، 3 پاکستانیوں سمیت آئل کمپنی کے 15 ورکر مارے گئے

Apr 02, 2018

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) کویت کے علاقہ کبد برقان آئل کمپنی کے قریب فلائنگ ویگن اور بس کے تصادم میں 15 ورکر مارے گئے۔ ان میں 3 پاکستانی، 6مصری، 5 بھارتی اور ایک کویتی شامل ہے۔ بتایا گیاہے کہ ایک آئل کمپنی کے ورکر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ سامنے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس سے سوار ورکر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر بس اور فلائنگ کوچ سے مرنے والے افراد کی نعشوں کو باہر نکالا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پہنچایا گیا۔ پویس نے تفتیش شروع کردی۔
کویت/ حادثہ

مزیدخبریں