باپ بیٹی نے سوات میں عوام کو عدلیہ کیخلاف اکسایا‘ چانڈیو

Apr 02, 2018

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاکہ نواز شریف سوات آپریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے،سوات آپریشن کے خلاف نواز شریف کے جلسے اور تقاریر تاریخ کے رکارڈ پر موجود ہیں،نواز شریف سوات آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے طالبان کو اپنے لوگ کہتے تھے،پیپلز پارٹی نے سوات آپریشن پارلیمنٹ کی منظوری سے شروع کیا، آج نوازکس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے نوازشریف کی تقریر پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی تقریر سابق وزیراعظم پاکستان سے زیادہ وزیراعلی پنجاب کی تقریر تھی،وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، پنجاب کا نہیں لیکن نواز شریف نے خود کو پنجاب تک محدود رکھاہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی باپ بیٹی نے سوات میں کھڑے ہوکر لوگوں کو عدلیہ کے خلاف اکسایا ہے،نواز شریف اداروں کے ساتھ تصادم کرکے ملک سے اپنی نااہلی کا بدلہ لینا چاہ رہا ہے۔

مزیدخبریں