چوہدری نثار نے ساڑے تین کروڑ چک جلال دین کے مسائل حل کرنے کیلئے دئیے ہیں

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئرمین یوسی 90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نے ساڑے تین کروڑ روپے کے فنڈز چک جلال دین میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دئیے ہیں جن سے پوری یونین کونسل میں ترقیاتی کام کرارہے ہیں،جو جو گلیاں انتہائی ضروری ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر پختہ کرایاجارہا ہے اس سلسلے میں تمام وارڈزمیں فنڈزکی منصفانہ تقسیم کی گئی ہے آنیوالے الیکشن میں عوام چوہدری نثارعلی خان کوپہلے سے بڑھ کر ووٹ دیکرکامیاب کرینگے کیونکہ جس طرح انہوں نے حلقہ کی عوام سے رابطہ رکھا اور یہاں کے مسائل حل کرائے عوام ان کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کرینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں زکوۃ کمیٹی کے نوٹیفکیشن تقسیم کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب میںکیا،اس موقع پر جنرل کونسلر وارڈ3یاسرخان جدون،وارڈ6ملک رفاقت،وارڈ5چوہدری نواز،چیئرمین زکوۃ کمیٹی ملک نزاکت، راجہ ذوالفقار،راجہ زمان کشمیری،سید الفت حسین شاہ،سردارنعیم،ملک طاہر،پطرس بھٹی،امجدخان،ظفرخان ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن