اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انٹر نیشنل پولیس ایسوسی ایشن کی چھٹی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی ڈاکٹر شعیب سڈل نے میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ میں چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی اجلاس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملہ میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی حامد شکیل کو بعد از انتقال اعزازی ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ بلوچستان پولیس کے انسپکٹر محب اللہ مرحوم کے لواحقین کیلئے گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔