ڈہرکی،سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان پر 10لاکھ جرمانہ،2 کمسن بچیاں ونی کرنے کا مطالبہ

ڈہرکی (نامہ نگار ) ڈہرکی کے نواحی علاقے گائوں قالو برڑو میں سیاہ کاری کے الزام میں بااثر افرادنے جرگہ کرکے نوجوان مبارک برڑو پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور دو معصوم بچیاں 12سالہ بیٹی اقراء اور 10سالہ ثناء کو ونی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے، نوجوان کی طرف سے انکار کرنے پر گزشتہ رات دیر سے مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے نوجوان مبارک برڑو کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن معجزانہ طریقے سے بچ گئے، مسلح افراد نے نوجوان کی دو معصوم بیٹیوں کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی ، مزاحمت کرنے پر عورتوں اور بچوں پر تشدد کرکے برہنہ کیا گیا، گھروں پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ کے پہنچے پر مسلح افراد فرار ہوگئے، ڈہرکی پولیس نے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے صاف انکار کردیا اور بھاری رشوت کے عیوض ف لیگ رہنماء رانجھن سمیجو، سیاہ کاری کے الزام تلے مبارک برڑو، عرفان عرف پیربخش برڑو، غلام غوث برڑو اور پہلوان کے اوپر پٹھان برڑو کی مدعیت میں ایک ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون سورتاں برڑو کے قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے، گزشتہ روز مقدمہ دائر ہونے اور گھر پر حملے کے خلاف عورتوں اور بچوں مائی رقعیت برڑو، مائی مبارکاں برڑو، نہالاں برڑو، مائی کنیزہ برڑو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کے بتایا کہ گزشتہ رات دیر سے مسلح افراد جس میں پٹھان برڑو، جنسار برڑو، صدیق برڑو، رحیم برڑو، وریل برڑو، اللہ ڈنو برڑو اور دیگر نے گھر پر حملہ کرکے ہمارے نوجوان مبارک برڑو کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن وہ معجزانہ طرح سے بچ گئے، جس کے بعد مسلح افراد نے اقراء اور ثناء کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر سخت تشدد کیا۔ اہل علاقہ کے پہنچے پر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن