مستونگ،شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک،2زخمی

Apr 02, 2018

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آپریشن رد الفسادکے تحت بلوچستان کے علاقے کابومستونگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی بھی شہید ہوگیا۔ اسی طرح سیکورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے ایک علاقہ میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔دونوں کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس میں مشین گن ، راکٹ لانچر، مارٹرگولے، رائفلیں، پستول اور دستی بم شامل ہیں۔یہ کارروائیاں ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں