ہانگ کانگ :ٹوکیو سٹاک سمیت دوسری ایشائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا۔ٹوکیو کا نکی225انڈیکس میں 0.23فیصد سی50.41 پوانٹس کا اضافہ ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس میں بھی 2.92 پوائنٹس بڑھے۔ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹس عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہیں۔چین کی شنگھائی سٹاک ایکسچینج کا مرکزی کمپوزٹ انڈیکس فلیٹ رہا جس کی وجہ یوان کی قدر مستحکم ہونا ہے۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.88 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 3,169.78پر بند ہوا جبکہ شنزن انڈیکس4.71 پوائنٹس کے ضافے کے ساتھ 1,858.43پر بند ہوا۔ سیئول کےکوسی پی انڈیکس میں0.56 فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس وقفہ پر 2,459.54 پر بند ہوا۔
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ،ٹوکیو کا نکی225انڈیکس میں 0.23فیصد سی50.41پوانٹس کا اضافہ ہوا
Apr 02, 2018 | 15:10