محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میڈیا کوریج اور سپورٹس سرگرمیوں کیلئے ڈرونز، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئرکرافٹس، بغیرپائلٹ ایئرکرافٹ سسٹم، فلائنگ کیمرے، ہیلی کیم اور غباروں کے استعما ل اور اڑانے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے، ترجمان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کا حکم فوری طور پرلاگو ہوکر تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب ذمہ داران کیخلاف حسب ضابطہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اورکوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔
میڈیا کوریج ، ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ
Apr 02, 2018 | 19:16