لندن (سنہوا) چاقو کے حملوں اور پرتشدد واقعات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی صدارت میں اب تک کی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں بڑی کانفرنس شروع ہو گئی۔ 100 سے زائد وزرا، کمیونٹی لیڈرز ایجنسیز کے نمائندے اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ چاقو کے جرائم روکنے کیلئے سیکرٹری داخلہ ساجد جاوید کی طرف سے پولیس کو وسیع اختیارات دینے کے بعد اقدام سامنے آیا۔ تھریسا مے نے کہا کہ نوجوانوں کا تحفظ ترجیح ہے۔