نابینا افراد پھر سڑکوں پر آ گئے: مطالبات منظور‘ اساتذہ کا دھرنا ختم

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور میں بصارت سے محروم افراد ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج میں شامل بصارت سے محروم افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے بینر اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نابینا افراد کو سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں۔ معذور افراد کو سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے، معذور افراد کیلئے روزگار کے آسان مواقع پیدا کئے جائیں، خصوصی افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے، ٹیکنیکل سیٹوں پر ڈپلومہ اور اعلیٰ تعلیم کی شرائط میں رعایت دی جائے۔ پریس کلب کے باہر احتجاج کے باعث ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف لاہور میں اساتذہ نے رات گئے مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بتایا کہ اساتذہ کا پے پروٹیکشن کا مطالبہ جائز تھا۔ اساتذہ کی ترقی کا مطالبہ مان لیا ہے عملدرآمد کراؤں گا چاروں بیجز کی تنخواہوں میں اضافہ منظور کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...