لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے مالی سال 2014سے 2018ء تک سالانہ پچاس ہزار روپے تک کے ریفنڈز جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو دس لاکھ روپے تک کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کرے تاکہ کاروباری شعبے کی مالی مشکلات ختم ہوں اور وہ اپنے کاروباروں کو توسیع دے سکیں۔
ایف بی آرکاریفنڈزجاری کرنے کانوٹیفیکشن خوش آئندہے:الماس حیدر
Apr 02, 2019