لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کا ستارواں سالانہ کانوکیشن 2019ء لاہور کیمپس جوہر ٹائون میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت پریزیڈنٹ یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کی۔ اس پر مسرت تقریب کے موقع پر 739طلبہ وطالبات میں ڈگریاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔فاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات اور انکے والدین اور یو ایم ٹی کی انتظامیہ کو ا س خوشی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیر خارجہ نے پریزیڈنٹ یو ایم ٹی سے کہا کہ یو ایم ٹی ایک بہت بڑا ناگینہ ہے جو مستقبل کے بہترین لیڈرز تیار کر رہی ہے۔ پریزیڈنٹ یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اور ان کے بارے میں کہا کہ انکے اہم اقدام کی وجہ سے عا لمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔