حکومت مذہب اوراخلاقیات کے منافی نظام لاناچاہتی ہے:ملک افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ مشرف کادوسرا نام ہے حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی، حکومت مذہب اور اخلاقیات کے منافی نظام لانا چاہتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام رہی، عوام دشمن اضافہ واپس لیا جائے،پاکستان کی قومی معیشت 280 ارب ڈالر کی رہ گئی ہے،ڈالر کا مہنگا ہونا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان عوامی طاقت اور تائید سے محروم ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن