اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کا آغاز رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ہو رہا ہے، انتخابات سے قبل انتخابی مہم عروج پر ہے، بھارتی ویب سائٹ ریڈیف کے سروے کے مطابق 75 فیصد عوام حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اس لیے مودی سرکار کے لیے یہ الیکشن جیتنا آسان نہ ہوگا۔ ووٹنگ سے محض 2 روز قبل کانگرس کے صدر راہول گاندھی اور وزیراعظم مودی کے درمیان دو بدو مباحثہ ہوگا۔دوسری جانب جہاں کانگریس پارٹی باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا کر مودی حکومت کے خلاف مہم چلا رہی ہے وہیں جلسے جلوس میں بھی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا مقابلہ جاری ہے اور اب تو سب کو وزیراعظم مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے درمیان 9 اپریل کو ہونے والے دو بدو مباحثے کا شدت سے انتظار ہے۔