اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مہنگائی گذشتہ پانچ سال کی بلند ترین شرح کو پہنچ گئی ہے پاکستان شماریات بیورو مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیںجن کے مطابق، مارچ 2018ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء میں مہنگائی 9.41 فیصد بڑھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ مہنگائی 6.7 فیصد بڑھی جبکہ فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی 1.42 فیصد بڑھی۔اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2019ء میں 2018ء کی نسبت ٹماٹر 315 فیصد، سبز مرچ 151 فیصد، مٹر 54 فیصد مہنگے اور کھیرے 45 فیصد مہنگے ہوئے۔ اندرون شہر بسوں کے کرائے 47 فیصد مہنگے ہوئے۔ سی این جی کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا، مارچ 2019ئمیں 2018ء کے مقابلہ میں ڈیزل اور گھریلو سلنڈر 14 فیصد مہنگے ہوئے۔ اشیائے خورونوش کی بات کی جائے تو دال مونگ 22، چینی 18 اور گوشت 13 فیصد مہنگا ہوا،تعلیم کے آخراجات میں6.12فی صد اضافہ ہوا،فروری کے مقابلہ میں مارچ میں گیس کی قیمت 56.87 فی صد بڑھی،اعداد وشمار40شہروں اور 76مرکیٹون سے جمع کئے گئے۔
مہنگائی 5 سال کی بلند ترین سطح پر، مارچ میں شرح 9.41 فیصد تک پہنچ گئی
Apr 02, 2019