کشمیر سے فرانسیسی صحافی ٹیم سمیت بیدخل، وادی پونچھ میں بھارتی فوج نے ریکارڈ بمباری کی: پال

پیرس (سٹاف رپورٹر+ صباح نیوز) فرانسیسی صحافی پاول کامیٹی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش کردی گئی ہے، فلم میں بھارت کے نام نہاد سیکولر اور لبرل چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری فلم وار آن دا روف آف ورلڈ، نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم، پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال اور متاثرین کے بینائی سے محروم ہونے سمیت زیرحراست بہیمانہ تشدد کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں جنگی جنون میں مبتلا ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے، اس فلم کی تکمیل 18 ماہ میں ہوئی اور فلم کی تمام تر ریکارڈنگ مقبوضہ کشمیر میں ہی کی گئی ہے۔ فلم سازی کے دوران فرانسیسی صحافی کو 2017 میں بھارتی فورسز نے حراست میں بھی لیا تھا۔ بھارتی حکام نے پال کا میٹی اور اس کی ٹیم کو بیدخل کر دیا جبکہ سرحد پر پاکستانی حکام نے انکا خیر مقدم کیا پال کے مطاب بھارتی فورسز نے پوچھ وادی میں بمباری کا ریکارڈبنا دیا جہاں سب سے زیادہ سویلین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن