دفاع کیلئے ہر صلاحیت مرضی کے مطابق استعمال کا حق رکھتے ہیں: فوجی ترجمان

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کے استعمال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب 2 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا، ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جب بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں آئے تو فضائیہ کے جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے، بھارت اپنی خواہش کے مطابق ایف 16 یا کوئی بھی جہاز چن لے اس سے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی طیارے ہی نشانہ بنے۔ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔ جب بھارتی طیارے آئے تو پاکستان کے ایف 16 سمیت تمام طیارے فضا میں تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...