برونائی ہم جنس پرستوں کے لئے سزائے موت کا نیا قانون معطل کر دے: اقوام متحدہ

نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر مشیل باچلیٹ نے برونائی کی حکومت سے ہم جنس پرستوں کے لئے سزائے موت سے متعلق نئے قوانین پر عمل درآمد معطل کر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ برونائی میں متعارف کرائے گئے ان نئے قوانین کے مطابق غیر ازدواجی جنسی رابطوں اور ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو سنگ ساری کے ذریعے موت کی سزائیں دی جائیں گی۔ عالمی برادری کی جانب سے ان نئے قوانین پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ نصف ملین سے بھی کم کی مسلم اکثریتی آبادی والے ملک برونائی نے اپنے ہاں تین اپریل بدھ کے دن سے نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...