پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کوجاری رکھیں گے:یاسمین راشد

Apr 02, 2019

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میںپنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے بورڈکا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کی خاطر پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کو کامیابی سے جاری رکھیں گے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کیلئے ادویات کی بروقت فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں