اویس مظفر ٹپی کو گرفتار نہیں کیا گیا:ذرائع ایف آئی اے

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو دبئی سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی سے گرفتار ہونے والے شخص کا نام عارف خان ہے اور وہ اومنی گروپ کے چیف فنانشنل آفیسر ہیں۔اس سے پہلے کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ انٹرپول نے انہیں گزشتہ شب دبئی سے گرفتار کر لیا تھا، اویس مظفر پر سرکاری زمین غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔دریں اثنا ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اویس مظفر ٹپی نے بتایا کہ وہ دبئی میں موجود ہیں۔ ان کی گرفتاری کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہے کہ سندھ پولیس نے زمینوں پر قبضے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اویس مظفر ٹپی سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صوبائی وزیر تین سال سے بیرون ملک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...