سیدعلی گیلانی کی کشمیری عوام سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل

Apr 02, 2019 | 18:02

ویب ڈیسک

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کشمیری عوام سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم یکسوئی سے خو دکو اس عمل دور رکھے۔ انہوں نے کوئی بھی ذی شعور کشمیری جموںوکشمیر کی موجود ہ صورتحال سے مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیریوںکی نسل کشیُ ، انتظامی استحصال اور عوام کودرپیش مسائل اوران کی مشکلات کا حل اگر انتخابات ہوتے تو 71سال سے یہ ڈھونگ رچایا جارہا ہے تاہم کشمیری عوام پر مظالم اور ان کو درپیش مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اگرچہ انتخابات کو جمہوری عمل کا ایک اہم ترین حصہ تصور کیا جاتاہے تاہم جس خطے کے عوام جمہوریت سے بالکل بھی روشناس نہ ہوں، جن کو ہر وقت جمہوریت کی قبا میں چنگیزیت اور سفاکیت کا سامنا کرنا پڑا ہو، جہاں ہر جمہوری اقدام کو قابض طاقتوں نے صرف اپنے غیر قانونی تسلط کو مضبوط کرنے کیلئے استعمال کیا ہواور جہاں پہلے سے تعینات 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجی نہتے کشمیریوںکو زیر کرنے میں ناکامی کے بعد اس ”جمہوری عمل” کیلئے مزید سینکڑوں بٹالین فوج منگوائی گئی ہوںوہاں بندوقوں کے سائے میں انتخابات کا انعقاد ایک فوجی کارروائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بڑے فوجی آپریشن کو انتخابات کے خوبصورت لباس میں پیش کرنے سے اس کی خصلت اور اس کی اصلیت تبدیل نہیں ہوسکتی ہے۔ سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ جس قوم نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہوں اس کے پاس غاصب اور قابض طاقتوں کے سیاسی ڈراموں کا حصہ بننے کا کوئی اخلاقی یا اصولی جواز نہیں ۔انہوں نے سوال کیاکہ جن سیاسی ایوانوں میں کشمیریوں کیخلاف قانون سازی اور انکا گلاگھوٹنے کیلئے قراردادیں منظورکروائی جارہی ہوں اُس اسمبلی یا پارلیمنٹ میں جانے کا آخر کیا جواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نواز سیاست دان کشمیری عوام کی اکثریت کی طرف سے انتخابی ڈھونگ کے بائیکاٹ کے بعد دو فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کر کے اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں۔ کشمیری عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کیلئے نت نئے ڈراموں کاحوالہ دیتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہاکہ بھارتی استعمار کے یہ مقامی چہرے لاکھ کوششوں کے باوجود اپنی حرص ،لالچ اور خونین ہاتھوں کو چھپا نہیں سکتے اور کشمیری عوام اُن کوحاصل اختیارات اور اُن کی جی حضوری سے اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہاکہ سینکڑوں کشمیریوں کا قتل عام، دینی جماعتوں پر پابندی اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین انہی بھارت نواز سیاست دانوںکی دین ہیں ۔سیدعلی گیلانی نے کشمیری عوام سے کہاکہ آج تمام بھارت نواز سیاست دان ایک بار پھر ووٹوں کے حصول کیلئے کشمیری عوام کو دلکش خواب دکھا رہے ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہمیں کسی بھی انتخابی ڈھونگ کا حصہ بننے سے روکتی ہیں جنہوںنے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حریت چیئرمین نے لاسی پورہ پلوامہ میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے فوجی طاقت کے غرور اوراقتدار نے نشے نے جموںوکشمیر کو ایک میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔

مزیدخبریں