وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر خطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان فضائی پاسبانوں پر فخر ہے جنہوں نے حالیہ کشیدگی میں دشمن کے مذموم مقاصدکو خاک میں ملا دیا۔اس موقع پر ائیر چیف نے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کے کردار کو سراہا