کروناسے احتیاطی تدابیر کے ذریعے چھٹکارہ پایاجاسکتا ہے:ملک اسد کھوکھر

Apr 02, 2020

منڈی فیض آباد+ننکانہ (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت )صوبائی وزیر وائلڈ لائف اور فشریز ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم کرونا وائرس کے خلاف جب تک انفرادی طور پر حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تب تک اس مرض سے چھٹکارہ نہیں پا سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں منڈی فیض آباد کے متاثرہ علاقے کے دورے پر کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا خدا ہم سے روٹھ گیا ہے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا کریں تاکہ وہ ہماری دعا قبول کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کرونا کے خلاف جنگ میں عثمان بزدار کی سربراہی میں دن رات کام کر رہی ہے انہوںنے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاون کو موثر بنانے کے لیے ضرورت پڑنے پر کرفیو لگا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ علماء اکرام مساجد میں کم سے کم اکٹھ کریں ۔کیونکہ اس وقت مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کا قلعہ قمع کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اورڈی پی اسمعیل الرحمن کھاڑک ترجمان ضلعی حکومت محمد تصور چوہدری بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں