کرونا کیخلاف لڑنیوالے قومی ہیرو،سلام پیش کرتے ہیں:حافظ ممتاز احمد

Apr 02, 2020

لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمدنے طبی عملے اور سکیورٹی اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔پنجاب حکومت اور قوم طبی عملے،سکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہتی ہے کرونا کیخلاف لڑنے والا ہر طبقہ قومی ہیرو ہے۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے ان قومی ہیروز کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے قومی ہیروز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے جا رہے ہیں محکمہ ایکسائز نے مشکل کی گھڑی میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔محکمہ ایکسائز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے ملک میں سینیٹائزر کی کمی پر قابو پایا گیاکرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیروز کو پنجاب حکومت سلام پیس کرتی ہے۔

مزیدخبریں