تحریک لبیک کے 61 رہنمائوں اور کارکنوں کی ضمانت

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تحریک لبیک کے 61 رہنمائوں اور کارکنان کو ٹرائل کورٹ سے قیدو جرمانے اور جائیداد ضبطی کی سزا کے بعد ان کی درخواست ضمانت منظور کرکے دو دو لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کردیا جن میں علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی امیر حسین رضوی اور بھتیجا محمد علی بھی شامل ہیں۔ یہ 61 کارکنان اٹک ، جہلم اور راولپنڈی کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ مچلکے داخل کرانے پر ان کی ضمانت پر رہائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...