اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی کی ہدایت پر پورٹ قاسم نے وزیر اعظم کے کرونا فنڈ میں 5 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پورٹ قاسم مستحق افراد میں 15ہزار راشن بیگ بانٹے گی۔ وزارت بحری امور کے ترجمان کے مطابق پورٹ قاسم کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پورٹ لائف لائن ہے۔ پورٹ آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔