پورٹ قاسم اتھارٹی کا وزیراعظم کرونا فنڈ میں 5کروڑ کے عطیے کا اعلان

Apr 02, 2020

اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی کی ہدایت پر پورٹ قاسم نے وزیر اعظم کے کرونا فنڈ میں 5 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پورٹ قاسم مستحق افراد میں 15ہزار راشن بیگ بانٹے گی۔ وزارت بحری امور کے ترجمان کے مطابق پورٹ قاسم کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پورٹ لائف لائن ہے۔ پورٹ آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں