مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی نقل و حمل یقینی بنائی جائے، اجمل بلوچ

Apr 02, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سمیت ضلعی انتظامیہ جانفشانی سے کرونا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ تاجر برادری ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مارکیٹوں میں اوپن دوکانوں پر ڈسپلن قائم کر دیا گیا ہے اور کسی بھی دوکان میں رش نہیں ہونے دیا جاتا، انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں کیمیکل اسپرے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ وار بازار بند ہونے کی وجہ سے فروٹ اور سبزی کی ہول سیل مارکیٹ میں بہت زیادہ رش ہو گیا ہے، وہاں پر بھی نظم و ضبط قائم کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں مارکیٹ یونین اور مارکیٹ کمیٹی فوری ایکشن لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے اس میں چھوٹے دوکانداروں کا کوئی قصور نہیں۔

مزیدخبریں