کچی آبادیوں سمیت یوسی سطح پرمستحق افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ، اسرار الحق مشوانی

Apr 02, 2020

اسلام آباد ( نامہ نگار) سماجی کارکن فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے سینئر ممبر اسرار الحق مشوانی نے ملک کی سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیموں نے اپیل کی ہے کہ مستحق افراد میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے سماجی فاصلہ کی پابندی کا خیال رکھیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وقت ایک بحرانی وقت ہے اور اسے ہم سب نے مل کر اور حکومت کی جانب سے دی جانے ہدائت کی روشنی میں ہی گزارنا ہے تاکہ ہم اس عمل سے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بہتر مدد کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کچی آبادیوں سمیت یونین کونسل کی سطح سے کام شروع کرکے مستحق افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے جسے ہم جلد ہی سی ڈی اے چیئرمین اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی شیئر کریں گے۔

مزیدخبریں