شہباز شریف کل قومی حکمت عملی دینگے، 4 ہفتے بہت مشکل، گھبرانا ہو گا: مسلم لیگ ن

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) شہبازشریف 3 اپریل کو کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی قوم کے سامنے پیش کریں گے، لاک ڈاون کی قومی حکمت اختیار کی جائے، حکومت غلط اطلاعات نہ پھیلائے، یہ مہلک بیماری ہے۔ گھبرانا ہوگا، احتیاط نہ ہوئی اور لاک ڈاون نہ کیاگیا تو گرمیوں میں پاکستان میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانیوں کے لئے آنے والے چار ہفتے بہت مشکل وقت ہوگا۔ کاروباری برادری سے حکومت وڈیو مشاورت کر کے قومی اقتصادی پیکج بنائے، امداد کی تقسیم کی نگرانی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی نگرانی کمیٹی بنائی جائے، حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 70 روپے جبکہ بجلی اور گیس کی قیمت میں 33 فیصد کمی کر کے عوام کو ریلیف دے، ایل این جی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کی جائے اور سٹیٹ بنک پالیسی ریٹ میں مزید 2 فیصد کمی کرے۔ ان خیالات کا اظہار شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور ڈاکٹرمصدق ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کو 10 ہفتے پہلے ہی انتظامات کرلینے چاہئے تھے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ گرمیوں میں اموات کا سنگین خطرہ ہے۔ غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں کہ پاکستان میں جو وائرس آیا ہے وہ مہلک نہیں۔ اس صورتحال میں بروقت، جراتمندانہ فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔ جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت عوام کوقائل نہیں کرسکی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ حکومت قوم کو آگاہ نہیں کر سکی کہ یہ بیماری مہلک ہے۔ عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ اس بیماری سے آپ نے گھبرانا ہے، یہ جان لیوا ہوسکتی ہے، احتیاط کریں۔ لوگ کورنٹین میں آتے ہیں انہیں 15000 فی کس امداد کا اعلان کیاجائے تاکہ وہ علاج بھی کراسکیں اور اپنے خاندان کو بھی پال سکیں۔ اس طرح ان کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ کورنٹین میں رہیں گے اور گھر چلانے کی بھی پریشانی نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...