مریم اورنگزیب کاوزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

Apr 02, 2020

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم اور وزیرصحت پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے، پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا شدت اختیارکررہا ہے اور صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ہی موجود نہیں، رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں