صوابی ‘ یارحسین کے رہائشی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

Apr 02, 2020

صوابی ( نامہ نگار ) جگناتھ یارحسین کے رہائشی خورشیدخان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور اسی طرح ضلع صوابی میں  کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ اس سلسلے میں ڈی سی صوابی شاہد محمود نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ متاثرہ مریض چند یوم قبل کراچی سے آیا تھا۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مریض کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں داخل کر دیا گیا تھا جب کہ بعد ازاں انہیں ایل آر ایچ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں