اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت اجلاس میں ہوا۔اجلا س میں کاروباری برادری کے نمائندوں نے ویڈیو رابطے کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ دہاڑی دار طبقے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں کرونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔اجلاس میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ اقتصادی ریلیف پیکج کے تحت دہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے مختص کی گئی رقم کی تقسیم کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کاروباری برادری نے مشکل کی گھڑی میں اپنی سماجی ذمہ داری نبھانے کے عزم کا اعیادہ کیا۔مشیر خزانہنے رقمکی تقسیم میں مکمل شفافیت یقینی بناتے ہوئے مستحقین کو بروقت ریلیف پہنچانے کی ہدایت کی۔مشیر خزانہ نے ایف بی آر حکام کو ریفنڈکا عمل تیز بنانے کی ہدایت کی تاکہ کاروباری برادری کی لیکویڈیٹی صورتحال میں بہتری لائی جاسکے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کاروباری برادری کو اس مشکل وقت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں بتیا گیا کہ ورکرز میں200ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے ،بزنس کمیونٹی نے یقین دلایا کہ ورکرزکا خیال کیا جائے گا ،انہوں نے ری فنڈ دینے میں تیزی لانے کی بھی بات کی ۔