حکومت کمرشل فرمز کوناجائز طور پر15 ارب روپے کا ریلیف نہیں دے سکتی،مشیرتجارت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)) مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کمرشل فرمز کوناجائز طور پر 15 ارب روپے کا ریلیف نہیں دے سکتی۔ٹوئٹ میںانہوں نے کہا کہ کمپنیوں نے ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث لالچ میں آکر فارورڈ سودے کیے۔ ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے کے باعث کمپینوں کو 15 ارب روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کچھ کمپینوں نے فیوچر ٹریڈنگ پر سودے کیے۔ کمپنیاں حکومت سے اپنے 15 ارب روپے کے نقصان کی تلافی چاہتی ہیں۔ کاروباری فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا، کمپنیوں کا مطالبہ غیر منصفانہ ہے۔مشیر تجارت نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے خسارے کا معاملہ اعلیٰ حکومتی سطح پر بھی اٹھایا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کمپنیوں کے بارے میں میرے مؤقف کی تائید کی گئی۔ عوام کے پیسے سے 15 ارب روپے کا خسارہ پورا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن