انور مجید کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس ،رپورٹ طلب

Apr 02, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پرنیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔گذشتہ روز سماعت کے دوران  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ طبی بنیاد پر درخواست ضمانت دائر کی ہے،چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ خواجہ انور مجید خود کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایاکہ انور مجید اس وقت کراچی میں زیر علاج ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ جب علاج ہورہا ہے تو پھر طبی بنیاد پر کیسے ضمانت دیں؟اس پر وکیل نیکہاکہ خواجہ انور مجید کا بہتر علاج نہیں ہورہا،جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسارکیاکہ کیا ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کردیا؟عدالت نے نیب سے انور مجید کی میڈیکل رپورٹس سمیت تحریری جواب طلب کرتیہوئے سماعت ملتوی کردی۔یادرہے کہ خواجہ انور مجید منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں اور درخواست میں موقف اختیار کر رکھاہے کہ بیمار ہوں، کورونا کا خطرہ بھی ہے، ضمانت دی جائے۔

مزیدخبریں